فضائل الصحابة
فضائل خالد بن الوليد رحمه الله— سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بَلَاءِ خَالِدٍ يَوْمَ مُؤْتَةَ) باب: (غزوہ موتہ کے دن سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کی بہادری کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1481
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، قِيلَ لِسُفْيَانَ ، سَمِعْتُ خَالِدًا يَقُولُ فَقَالَ: "لَقَدِ انْدَقَّتْ فِي يَدِي يَوْمَ مُؤْتَةَ تِسْعَةُ أَسْيَافٍ فَلَمْ يَبْقَ فِي يَدِي إِلَّا صَفِيحَةٌ يَمَانِيَةٌ، وَأُتِيَ بِالسُّمِّ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: السُّمُّ قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ، فَشَرِبَهُ ".ترجمہ
قیس رحمہ اللہ، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”جنگِ موتہ کے دن میرے ہاتھ میں نو تلواریں ٹوٹ گئیں اور میرے ہاتھ میں صرف ایک یمنی تیغہ ہی باقی بچا تھا“۔
اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے پاس زہر لایا گیا تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”یہ زہر ہے“۔ تو انہوں نے «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام سے“ کہا اور اسے پی لیا۔