فضائل الصحابة
فضائل خالد بن الوليد رحمه الله— سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: خَالِدٌ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ) باب: (سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1480
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، قَثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ عَقَدَ لِخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ ، عَلَى قِتَالِ أَهْلِ الرِّدَّةِ وَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ وَأَخُو الْعَشِيرَةِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَسَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ سَلَّهُ اللَّهُ عَلَى الْكُفَّارِ وَالْمُنَافِقِينَ".ترجمہ
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو مرتدین کے خلاف قتال کے لیے لشکر کا امیر مقرر کیا اور فرمایا: ”بے شک میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”خالد بن ولید اللہ کے بہترین بندے اور اپنے قبیلے کے بہترین فرد ہیں، اور وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک ایسی تلوار ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے کافروں اور منافقوں کے خلاف بے نیام کیا ہے۔““