فضائل الصحابة
فضائل خالد بن الوليد رحمه الله— سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ خَالِدٍ وَأَذَاهُ) باب: (سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کو برا کہنے اور ایذا دینے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1479
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ. أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَسُبُّوا خَالِدًا فَإِنَّهُ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفٍ صَبَّهُ اللَّهُ عَلَى الْكُفَّارِ".ترجمہ
قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک ایسی تلوار ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے کافروں پر مسلط کر دیا ہے۔“