فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «الْأَنْصَارُ كَرِشِي وَعَيْبَتِي» وَالْوَصِيَّةُ بِهِمْ) باب: (انصار کے نبی ﷺ کے خاص رازدار ہونے اور ان کے بارے میں وصیت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1457
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَلَا بِهَا، وَقَالَ: "وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّكُمْ لَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ".ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کی ایک خاتون رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو آپ ﷺ ان کے ساتھ (بات چیت کے لیے) گوشہ تنہائی میں ہو گئے اور فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً تم لوگ مجھے تمام لوگوں سے زیادہ محبوب ہو۔“