فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَأْيِيدِ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ بِرُوحِ الْقُدُسِ) باب: (سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی روح القدس کے ذریعے تائید کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1456
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ: "هَاجِهِمْ أَوِ اهْجُهُمْ وَجِبْرِيلُ مَعَكَ".ترجمہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم ان کی ہجو کرو یا ان کی ہجو کا مقابلہ کرو، اور جبریل تمہارے ساتھ ہیں۔“