فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”میرے بعد تم ترجیحی سلوک دیکھو گے، پس صبر کرنا“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1458
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِلْأَنْصَارِ "إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ".ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار سے فرمایا: ”بے شک تم میرے بعد (حقوق کی پامالی اور دوسروں کو خود پر) ترجیح دیے جانے کا سامنا کرو گے، پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ حوضِ (کوثر) پر مجھ سے ملاقات کرو۔“