فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «لَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1439
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَعَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ فِي وَادٍ أَوْ شِعْبٍ وَسَلَكَتِ الْأَنْصَارُ وَادِيًا أَوْ شِعْبًا، لَسَلَكْتُ فِي وَادِي الْأَنْصَارِ وَشِعْبِهِمْ".ترجمہ
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے، اور ابوالزناد رحمہ اللہ، اعرج رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان دونوں رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر ہجرت (کی فضیلت) نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا، اور اگر تمام لوگ کسی وادی یا گھاٹی میں چلیں اور انصار کسی وادی یا گھاٹی میں چلیں، تو میں انصار ہی کی وادی اور ان کی گھاٹی میں چلوں گا۔“