فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَشُورَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَنْصَارَ يَوْمَ بَدْرٍ) باب: (غزوہ بدر کے موقع پر نبی ﷺ کے انصار سے مشورہ کرنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: "لَمَّا سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَدْرٍ خَرَجَ فَاسْتَشَارَ النَّاسَ فَأَشَارَ عَلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ اسْتَشَارَهُمْ فَأَشَارَ عَلَيْهِ عُمَرُ فَسَكَتَ فَقَالَ: رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِنَّمَا يُرِيدُكُمْ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ لَا نَكُونُ كَمَا قَالَتْ: بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى: اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَهُنَا قَاعِدُونَ، وَلَكِنْ وَاللَّهِ لَوْ ضَرَبْتَ أَكْبَادَهَا حَتَّى تَبْلُغَ بَرْكَ الْغِمَادِ لَكُنَّا مَعَكَ ".سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ ﷺ بدر کی جانب روانہ ہوئے تو آپ ﷺ (مدینہ سے) باہر نکلے اور لوگوں سے مشورہ طلب کیا، جس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کو مشورہ دیا۔ پھر آپ ﷺ نے دوبارہ ان سے مشورہ طلب کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کو مشورہ دیا، مگر آپ ﷺ خاموش رہے، تو انصار میں سے ایک شخص نے کہا: (اے گروہِ انصار!) آپ ﷺ کی مراد یقیناً تم لوگ ہی ہو۔ تب انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم، ہم ویسے نہیں ہوں گے جیسے بنی اسرائیل نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا: ﴿اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَهُنَا قَاعِدُونَ﴾ ”تم اور تمہارا رب جاؤ اور تم دونوں لڑو، ہم تو یہیں بیٹھے ہوئے ہیں۔“ بلکہ اللہ کی قسم، اگر آپ ﷺ ان (سواریوں) کو تیز ہانکتے ہوئے «بَرْكَ الْغِمَادِ» تک بھی لے جائیں تو ہم یقیناً آپ ﷺ کے ساتھ ہوں گے۔“