فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ خَيْرِ دُورِ الْأَنْصَارِ) باب: (انصار کے بہترین گھرانوں کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1437
قَالَ مَعْمَرٌ: أَخْبَرَنِي ثَابِتٌ ، وَقَتَادَةُ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَذْكُرُ هَذَا الْحَدِيثَ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "بَنُو النَّجَّارِ، ثُمَّ بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ"، ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ. ترجمہ
معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے ثابت رحمہ اللہ اور قتادہ رحمہ اللہ نے خبر دی کہ ان دونوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، البتہ انہوں نے یہ ترتیب بتائی: ”بنو النجار، پھر بنو عبد الاشہل۔“ پھر انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ کی حدیث کی مانند ذکر کیا۔