فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ خَيْرِ دُورِ الْأَنْصَارِ) باب: (انصار کے بہترین گھرانوں کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الْأَنْصَارِ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: "بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ وَهُمْ رَهْطُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ" ، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ: "ثُمَّ بَنُو النَّجَّارِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "ثُمَّ بَنُو النَّجَّارِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "فِي كُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ"، فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ ذَكَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ آخِرَ أَرْبَعِ آدُرٍ سَمَّاهُمْ، لَأُكَلِّمَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَوَ مَا تَرْضَى أَنْ يَذْكُرَكُمْ آخِرَ أَرْبَعِ آدُرٍ؟ فَوَاللَّهِ لَمَنْ تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَنْصَارِ لَمْ يَذْكُرْ أَكْثَرُ مِمَّنْ ذَكَرَ قَالَ: فَرَجَعَ سَعْدٌ.ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ اور عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان دونوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ”بنو عبد الاشہل، اور وہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی قوم ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! پھر کون؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر بنو النجار۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر کون؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر بنو الحارث بن الخزرج۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر کون؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر بنو ساعدہ۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر کون؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر بنو النجار۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر کون؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انصار کے تمام گھرانوں میں خیر و بھلائی موجود ہے۔“ اس پر سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے جن چار گھرانوں کے نام لیے ان میں ہمارا ذکر سب سے آخر میں کیا، میں اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے ضرور بات کروں گا۔“ تو انہیں ایک شخص ملا اور اس نے ان سے اس بات کا ذکر کیا، اس شخص نے ان سے کہا: ”کیا آپ اس بات پر راضی نہیں کہ آپ کا ذکر ان چار گھرانوں میں سب سے آخر میں ہوا؟ اللہ کی قسم! انصار کے وہ قبائل جنہیں رسول اللہ ﷺ نے چھوڑ دیا اور جن کا ذکر نہیں فرمایا، ان کی تعداد ان سے کہیں زیادہ ہے جن کا آپ ﷺ نے ذکر فرمایا۔“ راوی کہتے ہیں: یہ سن کر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ واپس پلٹ گئے۔