فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَقْتَلِ الْحُسَيْنِ وَمَا جَاءَ فِي مَقْتَلِهِ) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر اور ان کی شہادت کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1380
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمَّارٍ هُوَ ابْنُ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: "رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ بِنِصْفِ النَّهَارِ أَشْعَثَ أَغْبَرَ، مَعَهُ قَارُورَةٌ فِيهَا دَمٌ يَلْتَقِطُهُ، أَوْ يَتَتَبَّعُ فِيهَا شَيْئًا قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هَذَا؟ قَالَ: دَمُ الْحُسَيْنِ وَأَصْحَابِهِ لَمْ أَزَلْ أَتَتَبَّعُهُ مُنْذُ الْيَوْمَ قَالَ عَمَّارٌ: فَحَفِظْنَا ذَلِكَ فَوَجَدْنَاهُ قُتِلَ ذَلِكَ الْيَوْمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ ".ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو خواب میں دوپہر کے وقت دیکھا، آپ ﷺ پراگندہ حال اور گرد آلود تھے، آپ ﷺ کے پاس ایک شیشی تھی جس میں خون تھا جسے آپ ﷺ جمع فرما رہے تھے، یا اس میں کوئی چیز تلاش کر رہے تھے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ حسین اور ان کے ساتھیوں کا خون ہے، میں آج کا پورا دن اسے ہی تلاش کرتا رہا ہوں۔““
عمار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے اس وقت کو یاد رکھا، تو معلوم ہوا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اسی دن شہید کیے گئے تھے۔“