فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقْبِيلِ أَبِي هُرَيْرَةَ سُرَّةَ الْحَسَنِ) باب: (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی ناف کو بوسہ دینے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1375
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ فَلَقِيَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ: "أَرِنِي أُقَبِّلُ مِنْكَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ، قَالَ: فَقَالَ: بِقَمِيصِهِ قَالَ: فَقَبَّلَ سُرَّتَهُ ".ترجمہ
عمیر بن اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا کہ ہماری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے (اپنے جسم کا وہ حصہ) دکھائیں تاکہ میں وہاں بوسہ دوں جہاں میں نے رسول اللہ ﷺ کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے (سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے) اپنی قمیص (پیٹ سے) اٹھائی، چنانچہ انہوں نے (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے) ان کی ناف کا بوسہ لیا۔