فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَا جَاءَ فِي وَفْدِ نَجْرَانَ) باب: (وفدِ نجران کے بارے میں وارد روایت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا حَسَنٌ هُوَ ابْنُ مُوسَى ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: جَاءَ رَاهِبَا نَجْرَانَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَسْلَمَا تَسْلَمَا"، فَقَالَا: قَدْ أَسْلَمْنَا قَبْلَكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كَذَبْتُمَا مَنَعَكُمَا مِنَ الْإِسْلَامِ ثَلَاثٌ، سُجُودُكُمَا لِلصَّلِيبِ، وَقَوْلُكُمَا: اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا ، وَشُرْبُكُمَا الْخَمْرَ"، فَقَالَا: فَمَا تَقُولُ فِي عِيسَى؟ قَالَ: "فَسَكَتَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَزَلَ الْقُرْآنُ ذَلِكَ نَتْلُوهُ عَلَيْكَ مِنَ الْآيَاتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيمِ إِلَى قَوْلِهِ: أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ قَالَ: فَدَعَاهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُلَاعَنَةِ قَالَ: وَجَاءَ بِالْحَسَنِ ، وَالْحُسَيْنِ ، وَفَاطِمَةَ أَهْلِهِ وَوَلَدِهِ " قَالَ: فَلَمَّا خَرَجَا مِنْ عِنْدَهُ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: أَقْرِرْ بِالْجِزْيَةِ وَلَا تُلَاعِنْهُ قَالَ: فَرَجَعَا، فَقَالَا: نُقِرُّ بِالْجِزْيَةِ وَلَا نُلَاعِنُكَ قَالَ: فَأَقَرَّا بِالْجِزْيَةِ.امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نجران کے دو راہب نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم دونوں اسلام لے آؤ، سلامتی پا جاؤ گے۔“ انہوں نے جواب دیا: ”ہم تو آپ سے پہلے ہی اسلام لا چکے ہیں۔“ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”تم نے جھوٹ کہا، تمہیں اسلام لانے سے تین چیزوں نے روک رکھا ہے: تمہارا صلیب کو سجدہ کرنا، تمہارا یہ قول کہ اللہ نے بیٹا اختیار کر رکھا ہے، اور تمہارا شراب پینا۔“ انہوں نے پوچھا: ”تو آپ عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟“ راوی کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ خاموش رہے اور قرآن مجید کی یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿ذٰلِكَ نَتْلُوْهُ عَلَيْكَ مِنَ الْاٰیٰتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيْمِ﴾ سے لے کر اللہ تعالیٰ کے اس قول ﴿اَبْنَآءَنَا وَاَبْنَآءَكُمْ﴾ تک۔
راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں کو مباہلہ کی دعوت دی اور اپنے اہل و عیال اور اولاد میں سے سیدنا حسن، سیدنا حسین اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہم کو ساتھ لے آئے۔ جب وہ دونوں آپ ﷺ کے پاس سے باہر نکلے تو ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: ”جزیہ دینا قبول کر لو اور ان سے مباہلہ نہ کرو۔“ چنانچہ وہ دونوں واپس آئے اور عرض کیا: ”ہم جزیہ دینا قبول کرتے ہیں اور آپ سے مباہلہ نہیں کریں گے۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر ان دونوں نے جزیہ دینا تسلیم کر لیا۔