فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَحَبَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1376
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: أَنَا الْحَجَّاجُ يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ الْوَاسِطِيَّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ حَسَنٌ ، وَحُسَيْنٌ هَذَا عَلَى عَاتِقِهِ، وَهَذَا عَلَى عَاتِقِهِ، وَهُوَ يَلْثِمُ هَذَا مَرَّةً، وَيَلْثِمُ هَذَا مَرَّةً حَتَّى انْتَهَى إِلَيْنَا، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ لَتُحِبُهُمَا، فَقَالَ: "مَنْ أَحَبَّهُمَا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس باہر تشریف لائے جبکہ آپ ﷺ کے ساتھ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما تھے؛ ایک (آپ ﷺ کے) اس کندھے پر سوار تھے اور دوسرے اس کندھے پر، اور آپ ﷺ باری باری کبھی ایک کو چومتے اور کبھی دوسرے کو، یہاں تک کہ آپ ﷺ ہمارے پاس پہنچ گئے۔ تب ایک شخص نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ان دونوں سے (کتنی) محبت کرتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ان دونوں سے محبت کی، اس نے یقیناً مجھ سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا، اس نے یقیناً مجھ سے بغض رکھا۔““