فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَقْتَلِ الْحُسَيْنِ وَمَا جَاءَ فِي مَقْتَلِهِ) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر اور ان کی شہادت کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ قَالَتْ: "سَمِعْتُ الْجِنَّ يَبْكِينَ عَلَى حُسَيْنٍ قَالَ: وَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ سَمِعْتُ الْجِنَّ تَنُوحُ عَلَى الْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ".ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے جنات کو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ پر روتے ہوئے سنا ہے“۔
نیز ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں نے جنات کو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ پر نوحہ کرتے ہوئے سنا ہے“۔