فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِصْلَاحِ اللَّهِ بِالْحَسَنِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ) باب: (سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے ذریعے اللہ کا مسلمانوں کی دو جماعتوں میں صلح کرانے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي. أَنَّ النَّاسَ اجْتَمَعُوا إِلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ بِالْمَدَائِنِ بَعْدَ قَتْلِ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَخَطَبَهُمْ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، إِنَّ كُلَّ مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ، وَإِنَّ أَمْرَ اللَّهِ وَاقِعٌ إِذْلَالُهُ، وَإِنْ كَرِهَ النَّاسُ، وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَحْبَبْتُ قَالَ: مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ هَذِهِ الْكَلِمَةَ "فَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَحْبَبْتُ أَنْ أَلِيَ مِنْ أَمْرِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا يَزِنُ مِثْقَالَ حَبَّةِ خَرْدَلٍ، يُهْرَاقُ فِيهَا مِحْجَمَةٌ مِنْ دَمٍ مُنْذُ عَقَلْتُ مَا يَنْفَعُنِي مِمَّا يَضُرُّنِي فَالْحَقُوا بِمَطِيَّتِكُمْ".صدقہ بن مثنی رحمہ اللہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مدائن میں لوگ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس جمع ہوئے، تو آپ نے انہیں خطبہ دیا، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: ”حمد و ثنا کے بعد! یقیناً جو کچھ آنے والا ہے وہ قریب ہے، اور اللہ کا فیصلہ واقع ہو کر رہنے والا ہے اگرچہ لوگ اسے ناپسند ہی کریں؛ اور اللہ کی قسم! میں نے کبھی یہ پسند نہیں کیا“
محمد بن عبید اللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (آپ کے کلمات یہ تھے): ”اللہ کی قسم! جب سے میں نے اپنے نفع اور نقصان کی تمیز سیکھی ہے، میں نے کبھی یہ پسند نہیں کیا کہ میں امت محمدیہ ﷺ کے کسی ایسے معاملے کا والی بنوں جس کا وزن رائی کے دانے کے برابر ہو اور اس کی خاطر پچھنا لگانے (سینگی) کی مقدار کے برابر بھی خون بہایا جائے؛ لہٰذا تم لوگ اپنی سواریوں کی طرف لوٹ جاؤ۔“