فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَسْمِيَةِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ) باب: (سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے نام رکھنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: أَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: "أَرُونِي ابْنِي مَا سَمَّيْتُمُوهُ" قُلْتُ: سَمَّيْتُهُ حَرْبًا قَالَ: "بَلْ هُوَ حَسَنٌ" فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ ، قَالَ: "أَرُونِي ابْنِي مَا سَمَّيْتُمُوهُ" قُلْتُ: سَمَّيْتُهُ حَرْبًا قَالَ "بَلْ هُوَ حُسَيْنٌ" فَلَمَّا وُلِدَ الثَّالِثُ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "أَرُونِي ابْنِي مَا سَمَّيْتُمُوهُ" قُلْتُ: حَرْبًا قَالَ: "هُوَ مُحْسِنٌ" ثُمَّ قَالَ: "إِنِّي سَمَّيْتُهُمْ بِأَسْمَاءِ وَلَدِ هَارُونَ شَبْرٌ ، وَشُبَيْرٌ ، وَمُشْبِرٌ".سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب حسن (رضی اللہ عنہ) کی ولادت ہوئی تو رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: ”مجھے میرا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”میں نے اس کا نام حرب رکھا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ حسن ہے۔“
پھر جب حسین (رضی اللہ عنہ) کی ولادت ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے میرا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”میں نے اس کا نام حرب رکھا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ حسین ہے۔“
پھر جب تیسرے (بیٹے) کی ولادت ہوئی تو نبی اکرم ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: ”مجھے میرا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”حرب۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ محسن ہے۔“
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے ان کے نام ہارون (علیہ السلام) کے بیٹوں کے ناموں پر «شَبَرٌ ، وَشُبَيْرٌ ، وَمُشْبِرٌ» ”شبر، شبیر اور مشبر“ رکھے ہیں۔““