فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَحَبَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1363
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي سُوَيْدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: زَعَمَتِ الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ خَوْلَةُ بِنْتُ حَكِيمٍ. أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مُحْتَضِنًا أَحَدَ ابْنَيِ ابْنَتِهِ وَهُوَ يَقُولُ: "وَاللَّهِ إِنَّكُمْ لَتُجَبِّنُونَ، وَتُبَخِّلُونَ وَإِنَّكُمْ لِمَنْ رَيْحَانِ اللَّهِ تَعَالَى"، وَقَالَ سُفْيَانُ: مَرَّةً "إِنَّكُمْ لَتُبَخِّلُونَ وَإِنَّكُمْ لَتُجَبِّنُونَ".ترجمہ
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نیک خاتون سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ اپنی صاحبزادی کے دو بیٹوں میں سے ایک کو سینے سے لگائے ہوئے باہر تشریف لائے اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”اللہ کی قسم! تم بزدلی اور بخل کا سبب بنتے ہو، اور تم اللہ تعالیٰ کے خوشبو دار پھولوں میں سے ہو۔“
اور سفیان رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ (الفاظ کی ترتیب بدل کر) یوں بیان کیا: ”تم بخل اور بزدلی کا باعث بنتے ہو۔“