فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «حُسَيْنٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1362
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَفَّانُ ، نَا وُهَيْبٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ ، عَنْ يَعْلَى أَنَّهُ جَاءَ حَسَنٌ ، وَحُسَيْنٌ يَسْتَبِقَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَمَّهُمَا إِلَيْهِ وَقَالَ: "إِنَّ الْوَلَدَ مَبْخَلَةٌ مَجْبَنَةٌ".ترجمہ
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما ایک دوسرے سے سبقت لے جاتے ہوئے رسول اللہ ﷺ کی طرف آئے، تو آپ ﷺ نے ان دونوں کو اپنے سینے سے لگا لیا اور فرمایا: «إِنَّ الْوَلَدَ مَبْخَلَةٌ مَجْبَنَةٌ» ”بلاشبہ اولاد بخل اور بزدلی کا سبب بن جاتی ہے۔“