فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «حُسَيْنٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں“ کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَفَّانُ ، نَا وُهَيْبٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ ، عَنْ يَعْلَى الْعَامِرِيِّ ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي إِلَى طَعَامٍ دُعُوا لَهُ قَالَ: فَاسْتَمْثَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَامَ الْقَوْمِ، وَحُسَيْنٌ مَعَ غِلْمَانٍ يَلْعَبُ، فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْخُذَهُ، فَطَفِقَ الصَّبِيُّ يَفِرُّهَا هُنَا مَرَّةً وَهَا هُنَا مَرَّةً، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُضَاحِكُهُ حَتَّى أَخَذَهُ قَالَ: فَوَضَعَ إِحْدَى يَدَيْهِ تَحْتَ قَفَاهُ وَالْأُخْرَى تَحْتَ ذَقْنِهِ وَوَضَعَ فَاهُ عَلَى فِيهِ وَقَبَّلَهُ وَقَالَ: "حُسَيْنٌ مِنِّي، وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ ، اللَّهُمَّ أَحِبَّ مَنْ أَحَبَّ حُسَيْنًا حُسَيْنٌ سِبْطٌ مِنَ الْأَسْبَاطِ".سیدنا یعلی عامری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانے کی ایک ایسی دعوت کے لیے روانہ ہوئے جس کی طرف انہیں مدعو کیا گیا تھا
انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ لوگوں کے آگے تیزی سے بڑھے جبکہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ لڑکوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، پس رسول اللہ ﷺ نے انہیں پکڑنا چاہا تو وہ صاحبزادے کبھی ادھر بھاگنے لگتے اور کبھی ادھر، نبی ﷺ انہیں ہنسانے لگے یہاں تک کہ آپ ﷺ نے انہیں پکڑ لیا
انہوں نے بیان کیا کہ پھر آپ ﷺ نے اپنا ایک ہاتھ ان کی گدی کے پیچھے اور دوسرا ان کی ٹھوڑی کے نیچے رکھا، اور اپنا دہنِ مبارک ان کے دہنِ مبارک پر رکھ کر ان کا بوسہ لیا اور فرمایا: ”حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، «اللَّهُمَّ أَحِبَّ مَنْ أَحَبَّ حُسَيْنًا» ”اے اللہ! تو اس شخص سے محبت فرما جو حسین سے محبت رکھے“، حسین نواسوں میں سے ایک عظیم نواسہ ہے۔“