فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِسْرَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى فَاطِمَةَ فِي مَرَضِهِ) باب: (نبی ﷺ کا اپنے مرضِ وفات میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے سرگوشی فرمانے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ: اجْتَمَعَ نِسَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ تُغَادِرْ مِنْهُنَّ امْرَأَةٌ، فَجَاءَتْ فَاطِمَةُ تَمْشِي مَا تُخْطِئُ مِشْيَتَهَا مِشْيَةَ أَبِيهَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: "مَرْحَبًا بِابْنَتِي"، فَأَقْعَدَهَا عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ، فَسَارَّهَا بِشَيْءٍ فَبَكَتْ، ثُمَّ سَارَّهَا بِشَيْءٍ فَضَحِكَتْ. فَقُلْتُ لَهَا: خَصَّكِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْنَنَا بِالسِّرَارِ فَتَبْكِينَ؟ فَلَمَّا قَامَ، قُلْتُ لَهَا: أَخْبِرِينِي بِمَا سَارَّكِ قَالَتْ: مَا كُنْتُ لِأُفْشِيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ سَرَّهُ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ لَهَا: أَسْأَلُكِ بِمَا لِي عَلَيْكَ مِنْ حَقٍّ لَمَّا أَخْبَرْتِينِي، فَقَالَتْ: أَمَّا الْآنَ فَنِعْمَ، قَالَتْ: سَارَّنِي، فَقَالَ: "إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ كَانَ يُعَارِضُنِي بِالْقُرْآنِ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، وَأَنَّهُ عَارَضَنِي الْعَامَ مَرَّتَيْنِ، وَلَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا عِنْدَ اقْتِرَابِ الْأَجَلِ، فَاتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي، فَنِعْمَ السَّلَفُ أَنَا لَكِ"، فَبَكَيْتُ، ثُمَّ سَارَّنِي فَقَالَ: "أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ" أَوْ قَالَ: "نِسَاءِ هَذِهِ الْأُمَّةِ؟".ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی تمام ازواج مطہرات آپ ﷺ کے پاس جمع تھیں اور ان میں سے کوئی ایک بھی غیر حاضر نہ تھی، اتنے میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں، جن کی چال ڈھال رسول اللہ ﷺ کی چال سے ذرہ برابر بھی مختلف نہ تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: «مَرْحَبًا بِابْنَتِي» ”میری بیٹی! خوش آمدید“، پھر آپ ﷺ نے انہیں اپنی دائیں یا بائیں جانب بٹھا لیا، پھر ان سے سرگوشی میں کوئی بات کہی تو وہ رونے لگیں، پھر دوبارہ ان سے سرگوشی میں کوئی بات کہی تو وہ ہنس پڑیں۔
میں نے ان سے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہم سب کے درمیان آپ کو سرگوشی کے لیے خاص فرمایا اور پھر آپ رو رہی ہیں؟“ جب آپ ﷺ مجلس سے اٹھ کھڑے ہوئے تو میں نے ان سے پوچھا: ”مجھے بتائیے کہ آپ ﷺ نے آپ سے کیا سرگوشی فرمائی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں رسول اللہ ﷺ کا راز فاش نہیں کروں گی۔“
پھر جب رسول اللہ ﷺ وفات پا گئے تو میں نے ان سے (دوبارہ) کہا: ”میں آپ کو اس حق کا واسطہ دے کر کہتی ہوں جو میرا آپ پر ہے کہ آپ مجھے وہ بات بتا دیں۔“ انہوں نے کہا: ”ہاں، اب بتا دیتی ہوں“۔ انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ نے مجھ سے سرگوشی فرماتے ہوئے فرمایا تھا: «إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ كَانَ يُعَارِضُنِي بِالْقُرْآنِ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، وَأَنَّهُ عَارَضَنِي الْعَامَ مَرَّتَيْنِ، وَلَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا عِنْدَ اقْتِرَابِ الْأَجَلِ، فَاتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي، فَنِعْمَ السَّلَفُ أَنَا لَكِ» ”بے شک جبرئیل علیہ السلام ہر سال میرے ساتھ قرآن کا ایک بار دور کیا کرتے تھے، اور اس سال انہوں نے میرے ساتھ دو مرتبہ دور کیا ہے، اور میرا یہی خیال ہے کہ یہ موت کے قریب ہونے کی علامت ہے، پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرنا اور صبر کرنا، کیونکہ میں تمہارے لیے بہترین پیش رو ہوں“، تو میں (یہ سن کر) رونے لگی، پھر آپ ﷺ نے مجھ سے سرگوشی فرمائی اور فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تم اہل ایمان کی خواتین کی سردار بنو گی؟“ یا فرمایا: ”اس امت کی خواتین کی سردار بنو گی؟“ (تو میں ہنس پڑی)۔