❮
❯
حدیث نمبر: 1342
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِي أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: كُنْتُ فِي زِفَافِ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَابِ فَقَالَ: "يَا أُمَّ أَيْمَنَ ادْعِي لِي أَخِي"، فَقَالَتْ: هُوَ أَخُوكَ وَتُنْكِحُهُ؟ قَالَ: "نَعَمْ يَا أُمَّ أَيْمَنَ" قَالَتْ: فَجَاءَ عَلِيٌّ فَنَضَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ وَدَعَا لَهُ، ثُمَّ قَالَ: "ادْعُوا لِي فَاطِمَةَ" قَالَتْ: فَجَاءَتْ تَعْثُرُ مِنَ الْحَيَاءِ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اسْكُتِي فَقَدْ أَنْكَحْتُكِ أَحَبَّ أَهْلِ بَيْتِي إِلَيَّ" قَالَتْ: وَنَضَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا مِنَ الْمَاءِ وَدَعَا لَهَا قَالَتْ: ثُمَّ رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى سَوَادًا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: "مَنْ هَذَا؟" فَقُلْتُ: أَنَا، قَالَ: "أَسْمَاءُ؟" قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: "أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: "جِئْتِ فِي زِفَافِ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ تَكْرُمَةً لَهُ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَتْ: فَدَعَا لِي".
ترجمہ

سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی کے موقع پر موجود تھی۔ جب صبح ہوئی تو نبی ﷺ دروازے پر تشریف لائے اور فرمایا: ”اے ام ایمن! میرے بھائی کو میرے پاس بلاؤ۔“ تو سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”وہ آپ کے بھائی ہیں اور آپ ان سے (اپنی بیٹی کا) نکاح کر رہے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اے ام ایمن!“ وہ کہتی ہیں: پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو نبی ﷺ نے ان پر پانی چھڑکا اور ان کے لیے دعا فرمائی، پھر فرمایا: ”میرے پاس فاطمہ کو بلاؤ۔“ وہ کہتی ہیں کہ وہ شرم و حیا کی وجہ سے لڑکھڑاتی ہوئی حاضر ہوئیں، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”خاموش رہو، بے شک میں نے تمہارا نکاح اپنے اہل بیت میں سے اس شخص سے کیا ہے جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے۔“ وہ کہتی ہیں کہ نبی ﷺ نے ان پر بھی پانی چھڑکا اور ان کے لیے دعا فرمائی۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ پھر رسول اللہ ﷺ واپس مڑے تو اپنے سامنے ایک سایہ سا دیکھا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں ہوں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”اسماء؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ فرمایا: ”اسماء بنت عمیس؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ فرمایا: ”تم رسول اللہ کی صاحبزادی کی رخصتی میں انہیں عزت دینے کی خاطر آئی ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ وہ کہتی ہیں: پھر آپ ﷺ نے میرے لیے بھی دعا فرمائی۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1342
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده صحيح : صالح بن حاتم بن وردان أبو محمد البصري ثقة قال أبو حاتم شيخ وذكره ابن حبان في الثقات، وقال ابن قانع : صالح، وروى له مسلم مات سنة ٢٣٦ ، الجرح ١/٢ : ٣٩٨ ، التهذيب ٤ : ٣٨٤ وحاتم بن وردان بن مروان السعدي أبو صالح البصري إمام مسجد أيوب السختياني ثقة وثقه ابن معين والنسائي والعجلي وابن حبان ، مات سنة ١٨٤ ، الجرح ٢/١ : ٢٦٠ ، التهذيب ٢ : ١٣١ . . »
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15216، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8759»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 157/3»