فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مُرُورِ فَاطِمَةَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) باب: (قیامت کے دن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گزرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1344
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَحْرٍ الْكُوفِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ بَيَانٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا كَانَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قِيلَ: "يَا أَهْلَ الْجَمْعِ غُضُّوا أَبْصَارَكُمْ حَتَّى تَمُرَّ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ فَتَمُرُّ وَعَلَيْهَا رِيطَتَانِ خَضْرَاوَانِ". قَالَ: أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ لِي أَبُو قِلَابَةَ وَكَانَ مَعَنَا عِنْدَ عَبْدِ الْحَمِيدِ أَنَّهُ قَالَ: حَمْرَاوَانِ.ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو پکارا جائے گا: ”اے اہل محشر! اپنی نگاہیں نیچی کر لو یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا گزر جائیں۔“ پس وہ گزریں گی اور ان پر دو سبز چادریں ہوں گی۔“
ابو مسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابوقلابہ رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا، اور وہ عبدالحمید رحمہ اللہ کے پاس ہمارے ساتھ موجود تھے، کہ انہوں نے (یعنی عبدالحمید نے) ”دو سرخ چادریں“ کہا تھا۔