فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے رسول اللہ ﷺ کے جگر کا ٹکڑا ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ إِنَّ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَامُ خَطَبَ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ فَوَعَدَ بِالنِّكَاحِ فَأَتَتْ فَاطِمَةُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ قَوْمَكَ يَتَحَدَّثُونَ أَنَّكَ لَا تَغْضَبُ لِبَنَاتِكَ، وَإِنَّ عَلِيًّا قَدْ خَطَبَ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: "إِنَّمَا فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي، وَإِنِّي أَكْرَهُ إِنْ يَفْتِنُوهَا، وَذَكَرَ أَبَا الْعَاصِ بْنَ الرَّبِيعِ فَأَكْثَرَ الثَّنَاءَ وَقَالَ: لَا يَجْمَعُ اللَّهُ بَيْنَ ابْنَةِ نَبِيِّ اللَّهِ، وَبِنْتِ عَدُوِّ اللَّهِ" فَرَفَضَ عَلِيٌّ ذَلِكَ.سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابوجہل کی بیٹی کو نکاح کا پیغام بھیجا تو (اس کے گھر والوں کی جانب سے) نکاح کا وعدہ کر لیا گیا، تب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”آپ کی قوم یہ باتیں کرتی ہے کہ آپ اپنی بیٹیوں کی خاطر غصہ نہیں ہوتے، اور اب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابوجہل کی بیٹی کو نکاح کا پیغام دے دیا ہے۔“
پس نبی کریم ﷺ (خطبے کے لیے) کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان فرمائی اور فرمایا: ”بے شک فاطمہ میرا ہی ایک ٹکڑا ہے اور میں یہ ناپسند کرتا ہوں کہ اسے آزمائش میں ڈالا جائے۔“
پھر آپ ﷺ نے (اپنے دوسرے داماد) سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا تذکرہ فرمایا اور ان کی خوب تعریف کی اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ، اللہ کے نبی کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی کو (ایک شخص کے پاس) کبھی جمع نہیں فرمائے گا۔“ چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس (ارادے) کو ترک کر دیا۔