فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے رسول اللہ ﷺ کے جگر کا ٹکڑا ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنَا أُمُّ بَكْرٍ بِنْتُ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنِ الْمِسْوَرِ أَنَّهُ بَعَثَ إِلَيْهِ حَسَنُ بْنُ حَسَنٍ يَخْطُبُ ابْنَةً لَهُ، فَقَالَ لَهُ: قُلْ لَهُ: فَلْيَأْتِنِي فِي الْعَتَمَةِ قَالَ: فَلَقِيَهُ فَحَمِدَ اللَّهَ الْمِسْوَرُ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ: أَمَّا بَعْدُ أَمَا وَاللَّهِ مَا مِنْ نَسَبٍ وَلَا سَبَبٍ وَلَا صِهْرٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ نَسَبِكُمْ وَصِهْرِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "فَاطِمَةُ مُضْغَةٌ مِنِّي يَقْبِضُنِي مَا قَبَضَهَا، وَيَبْسُطُنِي مَا بَسَطَهَا، وَإِنَّ الْأَسْبَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَنْقَطِعُ، غَيْرَ نَسَبِي وَصِهْرِي وَعِنْدَكَ ابْنَتُهَا لَوْ زَوَّجْتُكَ لَقَبَضَهَا ذَلِكَ فَانْطَلَقَ عَاذِرًا لَهُ".سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حسن بن حسن (رحمہ اللہ) نے ان کی ایک صاحبزادی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا، تو انہوں نے (قاصد سے) کہا: ”انہیں کہو کہ وہ عشاء کے وقت میرے پاس آئیں۔“
راوی کہتے ہیں کہ پھر جب وہ ان سے ملے تو سیدنا مسور رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”اما بعد! اللہ کی قسم، میرے نزدیک آپ کے نسب اور سسرالی تعلق سے بڑھ کر کوئی نسب، تعلق یا سسرالی رشتہ محبوب نہیں ہے، لیکن رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”فاطمہ میرا ہی ایک ٹکڑا ہے، جو چیز اسے غمگین کرے وہ مجھے غمگین کرتی ہے اور جو اسے خوش کرے وہ مجھے خوش کرتی ہے؛ اور قیامت کے دن میرے نسب اور سسرالی تعلق کے سوا تمام رشتے ناتے منقطع ہو جائیں گے۔“ اور آپ کے نکاح میں ان (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا) کی صاحبزادی موجود ہیں، اگر میں نے آپ سے اپنی بیٹی کا نکاح کر دیا تو یہ بات انہیں غمزدہ کر دے گی۔“
چنانچہ وہ (حسن بن حسن) ان کا عذر قبول کرتے ہوئے واپس تشریف لے گئے۔