فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے رسول اللہ ﷺ کے جگر کا ٹکڑا ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا أَبُو الْيَمَانِ ، قَالَ: أَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ ، إِنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ خَطَبَ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ ، وَعِنْدَهُ فَاطِمَةُ بِنْتُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي فَلَمَّا سَمِعَتْ بِذَلِكَ فَاطِمَةُ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ لَهُ: إِنَّ قَوْمَكَ يَتَحَدَّثُونَ أَنَّكَ لَا تَغْضَبُ لِبَنَاتِكَ، وَهَذَا عَلِيٌّ نَاكِحًا ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ ، قَالَ الْمِسْوَرُ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعْتُهُ حِينَ تَشَهَّدَ ثُمَّ قَالَ: "أَمَّا بَعْدُ، فَإِنِّي أَنْكَحْتُ أَبَا الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ ، فَحَدَّثَنِي فَصَدَقَنِي، وَإِنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ مُضْغَةٌ مِنِّي، وَأَنَا أَكْرَهُ إِنْ يَفْتِنُوهَا، وَإِنَّهَا وَاللَّهِ لَا تَجْتَمِعُ ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ، وَابْنَةُ عَدُوِّ اللَّهِ عِنْدَ رَجُلٍ وَاحِدٍ أَبَدًا" قَالَ: فَنَزَلَ عَلِيٌّ عَنِ الْخِطْبَةِ.امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے علی بن حسین رحمہ اللہ نے خبر دی کہ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ابوجہل کی بیٹی کو نکاح کا پیغام دیا، جبکہ ان کے نکاح میں نبی ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں۔ جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے یہ سنا تو وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”آپ کی قوم یہ باتیں کر رہی ہے کہ آپ اپنی بیٹیوں کی خاطر ناراض نہیں ہوتے، اور یہ (سیدنا) علی (رضی اللہ عنہ) ابوجہل کی بیٹی سے نکاح کرنے والے ہیں۔“
سیدنا مسور رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پھر نبی ﷺ (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے، میں نے آپ ﷺ کو سنا جب آپ ﷺ نے کلمۂ شہادت پڑھا، پھر فرمایا: ”اما بعد! میں نے ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ سے (اپنی بیٹی کا) نکاح کیا، انہوں نے مجھ سے جو بات کہی وہ سچی کر دکھائی۔ بے شک فاطمہ بنت محمد ﷺ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اور میں یہ بات ناپسند کرتا ہوں کہ لوگ اسے آزمائش میں ڈالیں، اور اللہ کی قسم! اللہ کے رسول کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی کبھی ایک شخص کے پاس جمع نہیں ہو سکتیں۔“
راوی نے کہا: چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس پیغامِ نکاح سے دستبردار ہو گئے۔