فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاةِ سَعْدٍ) باب: (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا بَهْزٌ ، قَالَ: نَا حَمَّادٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: كَانَ رَأْسُ أَبِي فِي حِجْرِي وَهُوَ يَقْضِي فَبَكَيْتُ فَدَمَعَتْ عَيْنِي عَلَيْهِ فَنَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ: "مَا يُبْكِيكَ أَيْ بُنَيَّ؟" قُلْتُ: لِمَكَانِكَ، وَمَا أَرَى بِكَ؟ قَالَ: "فَلَا تَبْكِ عَلَيَّ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يُعَذِّبُنِي أَبَدًا، وَإِنِّي لَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُدِينُ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِحَسَنَاتِهِمْ وَأَمَّا الْكَافِرُونَ، فَيُخَفِّفُ عَنْهُمْ بِحَسَنَاتِهِمْ مَا عَمِلُوا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِذَا نَفِدَتْ قَالَ: لَيَطْلُبْ كُلُّ عَامَلٍ ثَوَابَ عَمَلِهِ مِمَّنْ عَمِلَ لَهُ".مصعب بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (میرے والد) سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا سر میری گود میں تھا اور وہ نزع کی حالت میں تھے، تو میں رونے لگا اور میری آنکھوں سے ان پر آنسو بہہ نکلے، انہوں نے میری طرف دیکھا اور فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! تمہیں کیا چیز رلا رہی ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”آپ کی اس حالت اور اس تکلیف کی وجہ سے جو میں آپ میں دیکھ رہا ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”مجھ پر مت روؤ، کیونکہ اللہ عزوجل مجھے کبھی بھی عذاب نہیں دے گا، اور یقیناً میں اہل جنت میں سے ہوں۔ بے شک اللہ عزوجل قیامت کے دن مومنوں کو ان کی نیکیوں کی وجہ سے جزا عطا فرمائے گا، اور رہے کفار، تو ان کے ان نیک کاموں کے بدلے جو انہوں نے اللہ عزوجل کے لیے کیے ہوں گے، ان کے عذاب میں تخفیف کر دی جائے گی، پھر جب وہ (نیکیاں) ختم ہو جائیں گی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: «لَيَطْلُبْ كُلُّ عَامَلٍ ثَوَابَ عَمَلِهِ مِمَّنْ عَمِلَ لَهُ» ”ہر عمل کرنے والا اپنے عمل کا ثواب اسی سے طلب کرے جس کے لیے اس نے وہ عمل کیا تھا۔““