فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ قِتَالِ سَعْدٍ يَوْمَ بَدْرٍ) باب: (غزوہ بدر کے دن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے قتال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1319
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ "لَقَدْ رَأَيْتُ سَعْدًا يُقَاتِلُ يَوْمَ بَدْرٍ قِتَالَ الْفَارِسِ فِي الرِّجَالِ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے یقیناً غزوہ بدر کے دن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ پیادہ سپاہیوں میں شامل ہونے کے باوجود ایک شہسوار کی طرح قتال کر رہے تھے۔“