فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ قِتَالِ سَعْدٍ يَوْمَ بَدْرٍ) باب: (غزوہ بدر کے دن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے قتال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1318
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ ، قَالَ: نَا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: "كُنْتُ أَنَا وَسَعْدٌ ، وَعُمَيْرُ بْنُ مَالِكٍ فِي حَجَفَةٍ وَاحِدَةٍ، وَإِنَّ سَعْدًا لِيُقَاتِلَ فِي يَوْمِ بَدْرٍ قِتَالَ الْفَارِسِ فِي الرِّجَالِ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمیر بن مالک رضی اللہ عنہ ایک ہی ڈھال کے پیچھے تھے، اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ غزوہ بدر کے دن پیادوں میں (شامل ہونے کے باوجود) ایک شہسوار کی طرح قتال کر رہے تھے۔“