فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَرَعِ سَعْدٍ عَنِ الْغِيبَةِ) باب: (غیبت سے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے پرہیز کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1311
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: نَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِهَابٍ ، قَالَ: وَكَانَ بَيْنَ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ ، وَبَيْنِ سَعْدٍ كَلَامٌ، وَقَالَ: فَتَنَاوَلَ رَجُلٌ خَالِدًا ، قَالَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ عِنْدَ سَعْدٍ. ، قَالَ: فَقَالَ: سَعْدٌ "إِنَّ مَا بَيْنَنَا لَمْ يَبْلُغْ دِينَنَا".ترجمہ
طارق بن شہاب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے درمیان کچھ (تلخ) کلامی ہو گئی تھی، تو ایک شخص نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کی برائی (یا عیب جوئی) کی۔ اس پر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک ہمارے درمیان جو (اختلاف) ہے وہ ہمارے دین تک نہیں پہنچا۔“