فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ قِتَالِ سَعْدٍ يَوْمَ بَدْرٍ) باب: (غزوہ بدر کے دن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے قتال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1310
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ سَعْدٌ "لَقَدْ شَهِدْتُ بَدْرًا وَمَا فِي وَجْهِي غَيْرُ شَعْرَةٍ وَاحِدَةٍ أَمَسُّهَا بِيَدِي، ثُمَّ أَكْثَرَ اللَّهُ لِي بَعْدُ اللِّحَى".ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں غزوہ بدر میں حاضر ہوا تو میرے چہرے پر ایک بال کے سوا کچھ نہ تھا جسے میں اپنے ہاتھ سے چھو لیتا تھا، پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے میرے لیے داڑھی کے بالوں میں کثرت فرما دی۔“