فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ جَمْعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ لِسَعْدٍ يَوْمَ أُحُدٍ) باب: (غزوہ احد کے دن نبی ﷺ کا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے لیے اپنے ماں باپ کو جمع کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1304
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ أَبَاهُ وَأُمَّهُ لِأَحَدٍ غَيْرُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ فَإِنِّي سَمِعْتُهُ يَوْمَ أُحُدٍ يَقُولُ: "ارْمِ يَا سَعْدُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي".ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی کے لیے بھی اپنے والدین کو ایک ساتھ ذکر کرتے ہوئے نہیں سنا؛ میں نے احد کے دن آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «ارْمِ يَا سَعْدُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» ”اے سعد! تیر چلاؤ، میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں۔““