فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حِرَاسَةِ سَعْدٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے نبی ﷺ کی پہرہ داری کرنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا يَحْيَى ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، يُحَدِّثُ أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهِرَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَهِيَ إِلَى جَنْبِهِ قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَا شَأْنُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: فَقَالَ: "لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ" قَالَتْ: فَبَيْنَا أَنَا عَلَى ذَلِكَ إِذْ سَمِعْتُ صَوْتَ السِّلَاحِ، فَقَالَ: "مَنْ هَذَا؟" فَقَالَ: سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: "مَا جَاءَ بِكَ؟" قَالَ: جِئْتُ لِأَحْرُسَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَتْ: فَسَمِعْتُ غَطِيطَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَوْمِهِ.ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک رات بیدار رہے (انہیں نیند نہیں آ رہی تھی) جبکہ وہ آپ ﷺ کے پہلو میں تھیں، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کو کیا ہوا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: «لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ» ”کاش! میرے صحابہ میں سے کوئی نیک مرد آج رات میرا پہرہ دیتا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ابھی ہم اسی حالت میں تھے کہ اچانک میں نے ہتھیاروں کے کھڑکنے کی آواز سنی، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: «مَنْ هَذَا؟» ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: «مَا جَاءَ بِكَ؟» ”تم کس لیے آئے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں آپ کی پہرے داری کے لیے حاضر ہوا ہوں۔“ وہ فرماتی ہیں کہ (اس کے بعد آپ ﷺ اطمینان سے سو گئے اور) میں نے نیند کی حالت میں رسول اللہ ﷺ کے خراٹوں کی آواز سنی۔