فضائل الصحابة
فضائل طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه— سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بَلَاءِ طَلْحَةَ يَوْمَ أُحُدٍ وَقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَبَ طَلْحَةُ») باب: (غزوہ احد میں سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی جاں نثاری اور نبی ﷺ کے فرمان «أَوْجَبَ طَلْحَةُ» کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1294
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا أَبِي، قَثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، أَنَّ طَلْحَةَ ضُرِبَتْ كَفُّهُ يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ: حِسٍّ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْ قُلْتَ: بِسْمِ اللَّهِ، لَرَأَيْتَ يُبْنَى لَكَ بِهَا بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ وَأَنْتَ حَيٌّ فِي الدُّنْيَا".ترجمہ
موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ غزوۂ احد کے دن سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی ہتھیلی پر ضرب لگی تو ان کی زبان سے نکلا: «حِسٍّ» (تکلیف کے اظہار کا ایک کلمہ)، تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اگر تم «بِسْمِ اللَّهِ» کہتے تو تم (اپنی آنکھوں سے) دیکھتے کہ اس کے بدلے تمہارے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر کیا جا رہا ہے، حالانکہ تم ابھی دنیا میں زندہ ہی ہوتے۔“