فضائل الصحابة
فضائل طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه— سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ جُودِ طَلْحَةَ وَإِنْفَاقِهِ) باب: (سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی سخاوت اور انفاق کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1293
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا رَوْحٌ ، قَثَنَا عَوْفٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، "أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ بَاعَ أَرْضًا لَهُ بِسَبْعِمِائَةِ أَلْفٍ فَبَاتَ لَيْلَةً عِنْدَهُ ذَلِكَ الْمَالُ، فَبَاتَ أَرِقًا مِنْ مَخَافَةِ ذَلِكَ الْمَالِ حَتَّى أَصْبَحَ فَفَرَّقَهُ".ترجمہ
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے اپنی ایک زمین سات لاکھ (درہم) میں فروخت کی، وہ مال ایک رات ان کے پاس رہا تو وہ اس مال کے خوف سے ساری رات بے خوابی کی کیفیت میں بے چین رہے یہاں تک کہ صبح ہوگئی، پھر انہوں نے اسے تقسیم کر دیا۔“