فضائل الصحابة
فضائل طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه— سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ قَوْلِ عَلِيٍّ فِي طَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ﴾) باب: (سیدنا طلحہ و زبیر رضی اللہ عنہما کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قول ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ﴾ کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا أَبِي، قَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ طَلْحَةَ، يَعْنِي: ابْنَ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَبِيبَةَ ، قَالَ: جَاءَ عِمْرَانُ بْنُ طَلْحَةَ ، إِلَى عَلِيٍّ فَقَالَ: "هَا هُنَا يَا ابْنَ أَخِي، فَأَجْلَسَهُ عَلَى طِنْفِسَةٍ وَقَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا وَأَبُوكَ كَمَنْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ الْكَوَّاءِ: اللَّهُ أَعْدَلُ مِنْ ذَلِكَ، فَقَامَ إِلَيْهِ بِدِرَّتِهِ فَضَرَبَهُ، فَقَالَ: أَنْتَ لَا أُمَّ لَكَ وَأَصْحَابُكَ يُنْكِرُونَ هَذَا".ابو حبیبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمران بن طلحہ رحمہ اللہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: ”اے بھتیجے! یہاں آؤ“، اور انہیں ایک قالین پر بٹھایا، پھر فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں امید کرتا ہوں کہ میں اور تمہارے والد (سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ) ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن کے متعلق اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ ”اور ان کے سینوں میں جو بھی کینہ تھا ہم نے اسے نکال دیا، وہ بھائی بھائی بن کر تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے“۔“
تو ابن الکواء نے ان سے کہا: ”اللہ اس سے کہیں زیادہ عدل کرنے والا ہے (یعنی وہ تم دونوں کو جنت میں اکٹھا نہیں کرے گا)“، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنا کوڑا لے کر اس کی طرف بڑھے اور اسے مارا، پھر فرمایا: ”تیرا برا ہو! تو اور تیرے ساتھی اس بات کا انکار کرتے ہو؟“۔