فضائل الصحابة
فضائل طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه— سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بَلَاءِ طَلْحَةَ يَوْمَ أُحُدٍ وَقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَبَ طَلْحَةُ») باب: (غزوہ احد میں سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی جاں نثاری اور نبی ﷺ کے فرمان «أَوْجَبَ طَلْحَةُ» کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1292
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: نَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: "رَأَيْتُ يَدَ طَلْحَةَ شَلَّاءَ، وَقَى بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ".ترجمہ
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میں نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ شل دیکھا، انہوں نے احد کے دن اس کے ذریعے رسول اللہ ﷺ کی حفاظت فرمائی تھی۔“