فضائل الصحابة
فضائل طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه— سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: قَاتِلُ الزُّبَيْرِ فِي النَّارِ) باب: (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے قاتل کے جہنمی ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: اسْتَأْذَنَ ابْنُ جُرْمُوزٍ الَّذِي قَتَلَ الزُّبَيْرَ أَوْ أَشْرَكَ فِي قَتْلِهِ عَلَى عَلِيٍّ ، فَرَأَى فِي الْإِذْنِ جَفْوَةً، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَى عَلِيٍّ ، قَالَ: أَمَّا فُلَانٌ فُلَانٌ فَيُؤْذَنُ لَهُمَا، وَأَمَّا أَنَا فَلَا، قَاتِلُ الزُّبَيْرِ ، قَالَ لَهُ عَلِيٌّ: "بِفِيكِ التُّرَابُ، بِفِيكِ التُّرَابُ، إِنِّي لَأَرْجُو إِنْ أَكُونَ أَنَا وَالزُّبَيْرُ ، وَطَلْحَةُ مِنَ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ ".ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابنِ جرموز، جس نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو قتل کیا تھا یا ان کے قتل میں شریک تھا، اس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، تو اسے اجازت دینے کے انداز میں کچھ سرد مہری اور روکھا پن محسوس ہوا۔ جب وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو کہنے لگا: ”فلاں اور فلاں کو تو (بخوشی) اجازت مل جاتی ہے، لیکن مجھے نہیں ملی، (کیا اس لیے کہ میں) زبیر کا قاتل (ہوں)؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے فرمایا: «بِفِيكِ التُّرَابُ، بِفِيكِ التُّرَابُ» ”تیرے منہ میں خاک ہو، تیرے منہ میں خاک ہو! مجھے قوی امید ہے کہ میں، زبیر اور طلحہ (رضی اللہ عنہم) ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن کے متعلق اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ اور ہم نے ان کے سینوں میں جو کینہ (وغیرہ) تھا اسے نکال دیا، اب وہ بھائی بھائی بن کر تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے“۔