فضائل الصحابة
فضائل طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه— سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بَلَاءِ طَلْحَةَ يَوْمَ أُحُدٍ وَقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَبَ طَلْحَةُ») باب: (غزوہ احد میں سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی جاں نثاری اور نبی ﷺ کے فرمان «أَوْجَبَ طَلْحَةُ» کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ظَاهَرَ يَوْمَ أُحُدٍ بَيْنَ دِرْعَيْنِ قَالَ: فَلَمَّا صَعِدَ فِي الْجَبَلِ انْتَهَى إِلَى صَخْرَةٍ، فَلَمْ يَسْتَطِعْ إِنْ يَصْعَدَهَا. قَالَ: فَجَاءَ طَلْحَةُ فَبَرَكَ لَهُ، فَصَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ظَهْرِهِ قَالَ: وَجَاءَ رَجُلٌ يُرِيدُ إِنْ يَضْرِبَهُ بِالسَّيْفِ قَالَ: فَوَقَاهُطَلْحَةُ بِيَدِهِ فَشُلَّتْ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَوْجَبَ طَلْحَةُ".ابوبکر بن حفص رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے احد کے دن دو زرہیں ایک ساتھ زیبِ تن فرما رکھی تھیں۔
راوی بیان کرتے ہیں کہ جب آپ ﷺ پہاڑ پر بلندی کی طرف تشریف لے گئے تو ایک چٹان پر پہنچے، لیکن اس پر چڑھنا آپ ﷺ کے لیے ممکن نہ رہا۔
راوی کہتے ہیں کہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور آپ ﷺ کے لیے (گھٹنوں کے بل) بیٹھ گئے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ ان کی پیٹھ پر قدم رکھ کر اوپر چڑھ گئے۔
راوی کا بیان ہے کہ اسی دوران ایک شخص آپ ﷺ پر تلوار سے وار کرنے کے ارادے سے آیا تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے آپ ﷺ کا دفاع کیا جس سے ان کا ہاتھ شل ہو گیا۔
راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «أَوْجَبَ طَلْحَةُ» ”طلحہ نے (اپنے لیے جنت) واجب کر لی۔“