❮
❯
حدیث نمبر: 1287
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي هَذَا الْحَدِيثَ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ شَهْرَ بْنَ حَوْشَبٍ يَقُولُ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: لَوِ اسْتَخْلَفْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ فَسَأَلَنِي عَنْهُ رَبِّي: مَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ لَقُلْتُ: "رَبِّ سَمِعْتُ نَبِيَّكَ وَهُوَ يَقُولُ: إِنَّهُ أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ"، وَلَوِ اسْتَخْلَفْتُ سَالِمًا مَوْلَى حُذَيْفَةَ فَسَأَلَنِي عَنْهُ رَبِّي: مَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ لَقُلْتُ: "رَبِّ سَمِعْتُ نَبِيَّكَ وَهُوَ يَقُولُ: إِنَّهُ يُحِبُّ اللَّهَ حَقًّا مِنْ قَلْبِهِ"، وَلَوِ اسْتَخْلَفْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ فَسَأَلَنِي عَنْهُ رَبِّي مَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ لَقُلْتُ: " رَبِّ سَمِعْتُ نَبِيَّكَ وَهُوَ يَقُولُ: إِنَّ الْعُلَمَاءَ إِذَا حَضَرُوا رَبَّهِمْ كَانَ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ رَتْوَةً بِحَجَرٍ".
ترجمہ

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر میں سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کرتا اور میرا رب مجھ سے ان کے متعلق سوال فرماتا کہ: تمہیں اس پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ تو میں عرض کرتا: اے میرے رب! میں نے تیرے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّهُ أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ» ”بے شک وہ اس امت کے امین ہیں۔“ اور اگر میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سیدنا سالم رضی اللہ عنہ کو جانشین بناتا اور میرا رب مجھ سے ان کے متعلق بازپرس فرماتا کہ: تمہیں اس پر کس چیز نے ابھارا؟ تو میں عرض کرتا: اے میرے رب! میں نے تیرے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّهُ يُحِبُّ اللَّهَ حَقًّا مِنْ قَلْبِهِ» ”بے شک وہ اپنے دل کی گہرائی سے اللہ سے سچی محبت کرتے ہیں۔“ اور اگر میں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو جانشین بناتا اور میرا رب مجھ سے ان کے متعلق دریافت فرماتا کہ: تمہیں اس فیصلے پر کس بات نے مائل کیا؟ تو میں عرض کرتا: اے میرے رب! میں نے تیرے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ الْعُلَمَاءَ إِذَا حَضَرُوا رَبَّهِمْ كَانَ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ رَتْوَةً بِحَجَرٍ» ”بے شک علماء جب اپنے رب کے حضور حاضر ہوں گے، تو وہ (معاذ) ان کے آگے ایک پتھر پھینکنے کی مسافت (یا ایک درجہ) بلند ہوں گے۔“ “

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه / حدیث: 1287
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لانقطاعه لأن شهراً لم يدرك عمر . . »
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 413/3»