فضائل الصحابة
فضائل أبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه— سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَمَنِّي عُمَرَ رِجَالًا مِثْلَ أَبِي عُبَيْدَةَ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ جیسے لوگوں کی تمنا کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، قَثَنَا حَيْوَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ يَوْمًا لِمَنْ حَوْلَهُ: تَمَنَّوْا، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: أَتَمَنَّى لَوْ أَنَّ هَذِهِ الدَّارَ مَمْلُوءَةٌ ذَهَبًا فَأَنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ قَالَ: تَمَنَّوْا، فَقَالَ رَجُلٌ: أَتَمَنَّى لَوْ أَنَّهَا مَمْلُوءَةٌ لَؤْلُؤًا أَوْ زَبَرْجَدًا أَوْ جَوَهِرًا، فَأَنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَتَصَدَّقُ، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ: تَمَنَّوْا، فَقَالُوا: مَا نَدْرِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ عُمَرُ: "أَتَمَنَّى لَوْ أَنَّهَا مَمْلُوءَةٌ رِجَالًا مِثْلَ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ ، وَحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ". سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک دن اپنے گرد موجود لوگوں سے فرمایا: ”کوئی تمنا کرو۔“ تو ان میں سے بعض نے کہا: ”میری یہ تمنا ہے کہ کاش یہ گھر سونے سے بھرا ہوا ہوتا اور میں اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا۔“ پھر آپ نے دوبارہ فرمایا: ”تمنا کرو۔“ تو ایک شخص نے کہا: ”میں یہ تمنا کرتا ہوں کہ کاش یہ گھر موتیوں، زبرجد یا جواہرات سے بھرا ہوتا اور میں اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا اور صدقہ دیتا۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمنا کرو۔“ تو انہوں نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! ہم نہیں جانتے (کہ اب کیا تمنا کریں)۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میری تمنا یہ ہے کہ کاش یہ گھر سیدنا ابو عبیدہ بن جراح، سیدنا معاذ بن جبل، سیدنا سالم مولیٰ ابی حذیفہ اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہم جیسے مردوں سے بھرا ہوا ہوتا۔“