فضائل الصحابة
فضائل أبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه— سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (رسول اللہ ﷺ کو لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب شخص کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1281
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَفَّانُ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ: "عَائِشَةُ" قَالَ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ: "أَبُوهَا" قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: "أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ". ترجمہ
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا“۔ انہوں نے عرض کیا: ”اور مردوں میں سے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے والد (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ)“۔ انہوں نے عرض کیا: ”پھر کون؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ“۔