فضائل الصحابة
فضائل أبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه— سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: خَالِدٌ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ) باب: (سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1279
فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "خَالِدٌ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ، وَنِعْمَ فَتَى الْعَشِيرَةِ" حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، إِنَّ أَهْلَ الْيَمَنِ لَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَأَلُوهُ أَنْ يَبْعَثَ مَعَهُمْ رَجُلًا يُعَلِّمُهُمْ، فَبَعَثَ أَبَا عُبَيْدَةَ وَقَالَ: "هُوَ أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ".ترجمہ
سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”خالد اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے، اور وہ قبیلے کا کیا ہی بہترین جوان ہے!“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اہلِ یمن رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے آپ ﷺ سے عرض کیا کہ ہمارے ساتھ کوئی ایسا شخص روانہ فرمائیں جو ہمیں (دین کی) تعلیم دے، چنانچہ آپ ﷺ نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو ان کے ساتھ بھیجا اور ارشاد فرمایا: ”یہ اس امت کے امین ہیں۔“