فضائل الصحابة
فضائل أبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه— سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: أَبُو عُبَيْدَةَ أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ) باب: (سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے اس امت کے امین ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1276
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: جَاءَ الْعَاقِبُ ، وَالسَّيِّدُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَا: أَرْسِلْ مَعَنَا رَجُلًا أَمِينًا أَمِينًا أَمِينًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سَأُرْسِلُ مَعَكُمْ رَجُلًا أَمِينًا أَمِينًا أَمِينًا، قَالَ: فَجَثَا لَهَا أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرُّكَبِ: قَالَ: فَبَعَثَ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ". ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عاقب اور سید نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے: ”ہمارے ساتھ ایک ایسا شخص روانہ کریں جو نہایت امانت دار ہو، نہایت امانت دار ہو، نہایت امانت دار ہو۔“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہارے ساتھ ضرور ایک ایسا شخص روانہ کروں گا جو نہایت امانت دار، نہایت امانت دار، نہایت امانت دار ہوگا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ”چنانچہ (اس اعزاز کی امید میں) نبی ﷺ کے صحابہ گھٹنوں کے بل (انتظار میں) بیٹھ گئے؛ پھر آپ ﷺ نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔“