فضائل الصحابة
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه— سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الزُّبَيْرُ حَوَارِيُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے رسول اللہ ﷺ کے حواری ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1275
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ ، رَجُلًا يَقُولُ: أَنَا بُنَيُّ حَوَارِيِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ "إِنْ كُنْتَ مِنْ آلِ الزُّبَيْرِ وَإِلَّا فَلَا".ترجمہ
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے حواری کا بیٹا ہوں۔“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر تم آلِ زبیر سے ہو تو (تمہارا دعویٰ درست ہے)، ورنہ نہیں۔“