فضائل الصحابة
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه— سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ نُزُولِ الْمَلَائِكَةِ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَى سِيمَاءِ الزُّبَيْرِ) باب: (بدر کے دن فرشتوں کے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی وضع پر نازل ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1269
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ، "إِنَّ الزُّبَيْرَ كَانَتْ عَلَيْهِ عِمَامَةٌ صَفْرَاءُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَنَزَلَتِ الْمَلَائِكَةُ عَلَيْهَا عَمَائِمُ صُفْرٌ".ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”بدر کے دن سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ زرد رنگ کا عمامہ پہنے ہوئے تھے، چنانچہ فرشتے بھی اس حال میں نازل ہوئے کہ ان پر زرد عمامے تھے۔“