فضائل الصحابة
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه— سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: قَاتِلُ الزُّبَيْرِ فِي النَّارِ) باب: (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے قاتل کے جہنمی ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1270
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ سُنْبُلَةَ، عَنْ مَوْلَاتِهَا قَالَتْ: جَاءَ قَاتِلُ الزُّبَيْرِ ، وَأَنَا عِنْدَ عَلِيٍّ جَالِسَةٌ يَسْتَأْذِنُ فَجَاءَ الْغُلَامُ فَقَالَ: هَذَا قَاتِلُ الزُّبَيْرِ فَقَالَ: "لِيَدْخُلْ قَاتِلُ الزُّبَيْرِ النَّارَ" قَالَتْ: وَجَاءَ قَاتِلُ طَلْحَةَ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ الْغُلَامُ: هَذَا قَاتِلُ طَلْحَةَ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ: "لِيَدْخُلْ قَاتِلُ طَلْحَةَ النَّارَ".ترجمہ
سنبلہ رحمہا اللہ اپنی مالکہ سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے بیان کیا: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھی ہوئی تھی کہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا قاتل آیا اور اجازت طلب کرنے لگا، پھر خادم نے آکر عرض کی: یہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا قاتل ہے؛ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا قاتل آگ میں داخل ہو۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ پھر سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کا قاتل اجازت مانگنے آیا تو خادم نے عرض کی: یہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کا قاتل ہے جو اجازت مانگ رہا ہے؛ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کا قاتل آگ میں داخل ہو۔“