فضائل الصحابة
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه— سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ نُزُولِ الْمَلَائِكَةِ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَى سِيمَاءِ الزُّبَيْرِ) باب: (بدر کے دن فرشتوں کے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی وضع پر نازل ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1268
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ حَمْزَةَ ، قَالَ: "كَانَتْ عَلَى الزُّبَيْرِ رَيْطَةٌ صَفْرَاءُ، وَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ نَزَلَتْ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَيْهَا عَمَائِمُ صُفْرٌ".ترجمہ
عباد بن حمزہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ایک زرد رنگ کی چادر اوڑھے ہوئے تھے، اور بے شک فرشتے یومِ بدر (انہی کی مشابہت میں) زرد عمامے باندھے ہوئے نازل ہوئے تھے۔“