فضائل الصحابة
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه— سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الزُّبَيْرُ أَوَّلُ مَنْ سَلَّ سَيْفًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ) باب: (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تلوار سونتنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَالَ: نَا حَمَّادٌ ، قَالَ: أَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: إِنَّ أَوَّلَ رَجُلٍ سَلَّ سَيْفَهُ فِي اللَّهِ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ ، نَفْخَةٌ نَفَخَهَا الشَّيْطَانُ، أُخِذَ رَسُولُ اللَّهِ، فَخَرَجَ الزُّبَيْرُ يَشُقُّ النَّاسَ بِسَيْفِهِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَى مَكَّةَ قَالَ: "مَا لَكَ يَا زُبَيْرُ؟" ، قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّكَ أُخِذْتَ، قَالَ: "فَصَلَّى عَلَيْهِ وَدَعَا لَهُ وَلِسَيْفِهِ".عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ کی راہ میں سب سے پہلے اپنی تلوار سونتنے والے شخص سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ تھے؛ (ہوا یوں کہ) شیطان نے ایک افواہ اڑائی کہ رسول اللہ ﷺ (دشمن کے ہاتھوں) پکڑ لیے گئے ہیں، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ لوگوں کے ہجوم کو اپنی تلوار سے چیرتے ہوئے نکل کھڑے ہوئے، جبکہ نبی کریم ﷺ مکہ کے بالائی حصے میں تشریف فرما تھے۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے زبیر! تمہیں کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”مجھے خبر دی گئی کہ آپ گرفتار کر لیے گئے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: ”پھر آپ ﷺ نے ان کے حق میں خیر کی دعا فرمائی اور ان کے لیے اور ان کی تلوار کے لیے برکت کی دعا مانگی۔““