فضائل الصحابة
فضائل عبد الرحمن بن عوف رضي الله عنه— سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ قَوْلِ عُمَرَ فِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ) باب: (سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1259
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَرَأْتُ كِتَابًا لِأَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ ، يُحَدِّثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ ، قَالَ: "إِنْ ضَرَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ بِإِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى فَبَايَعُوهُ".ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اپنا ایک ہاتھ دوسرے پر ماریں تو تم ان کی بیعت کر لینا۔“